واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی عہددار کا کہنا ہے کہ افغان فورسز صوبائی ضلعی مراکز کا دفاع کرنے میں ناکام رہیں جس کی وجہ سے اسلحہ و بارود، ہیلی کاپٹرز اور دیگر ساز و سامان بھی طالبان کے ہاتھ لگ گئے۔
ایک امریکی عہدے دارنے خبر ایجنسی کو بتایا کہ امریکا کے بھاری تعداد میں جدید جنگی آلات طالبان کے ہاتھوں میں چلے گئے ہیں۔ لڑاکا طیاروں سمیت مزید اہم ساز و سامان ان کے ہاتھ آیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ پسپائی افغان حکومتی فورسز کے بارے میں امریکی عسکری اور انٹیلی جنس اداروں کے غلط اندازوں کا ثبوت ہے۔