افغان دہشتگردوں کو روس میں گھنسے کی اجازت نہیں دیں گے: ولادیمیر پیوٹن

Published On 22 August,2021 04:40 pm

ماسکو: (دنیا نیوز) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے خبردار کیا ہے کہ ہم کسی افغان دہشتگرد کو اپنے ملک میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دیں گے۔ افغانستان میں جاری بحران روس پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی جانب سے جاری اہم بیان میں کہا گیا ہے کہ کچھ مغربی ممالک افغان مہاجرین کو سینٹرل ایشین ملکوں میں بھیج رہے ہیں حالانکہ ان کے امریکا اور دیگر ممالک کے ویزوں کا عمل جاری ہے۔

ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ ہم کسی افغان دہشتگرد کو مہاجرین کے روپ میں روس داخل ہونے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ اس وقت افغانستان کی جو صورتحال ہے اس کا براہ راست اثر ہمارے ملک پر پڑ سکتا ہے۔

 

Advertisement