روسی فوج افغانستان میں کسی تنازع کا حصہ نہیں بنے گی: صدر پیوٹن

Published On 25 August,2021 10:16 am

ماسکو: (دنیا نیوز) روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ ان کی فورسز افغانستان میں کسی تنازع کا حصہ نہیں بنیں گی، روس نے ناکام مداخلت سے سبق سیکھ لیا ہے۔

ماسکو میں روس کی حکمران پارٹی کی کانگریس سے خطاب کرتے ہوئے صدر پیوٹن نے کہا کہ وہ افغانستان کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی کا ارادہ نہیں رکھتے، ماسکو نے 80ء کی دہائی میں کی جانے ناکام مداخلت سے بہت سبق سیکھا ہے۔

روس اس سے قبل افغانستان میں برسرپیکار قوتوں میں اتفاق رائے پیدا کرنے کیلئے کردار کی پیشکش کر چکا ہے، روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کا کہنا تھا کہ پاکستان کیساتھ مل کر افغانستان میں ثالثی کا کردار ادا کرنے پر تیار ہیں۔ برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ روس، پاکستان، امریکا اور چین افغانستان میں ثالث کا کردار ادا کرنے پر آمادہ ہیں، امریکی افواج کو وسطی ایشیا میں نہیں دیکھنا چاہتے۔
 

Advertisement