روس پاکستان کیساتھ ملکر افغانستان میں ثالثی کاکردار ادا کرنے پر آمادہ

Published On 24 August,2021 07:47 pm

ماسکو: (ویب ڈیسک) روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ پاکستان کیساتھ مل کر افغانستان میں ثالثی کاکردار ادا کرنے پر تیار ہیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روسی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ روس، پاکستان، امریکا اور چین افغانستان میں ثالث کا کردار ادا کرنے پر آمادہ ہیں، امریکی افواج کو وسطی ایشیا میں نہیں دیکھنا چاہتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ افغان پنا ہ گزینوں کو وسطی ایشیا بھیجنے کا امریکی منصوبہ ان ممالک کے استحکام پر سمجھوتا کرے گا، امریکا نے افغانستان کے خلاف جس وسطی ایشیائی ملک میں فوجی اڈہ بنایا وہ ملک خود نشانہ بن جائے گا۔
 

Advertisement