17 روز میں تاریخ کا سب سے بڑا شہری انخلا کرایا: امریکی صدر بائیڈن

17 روز میں تاریخ کا سب سے بڑا شہری انخلا کرایا: امریکی صدر بائیڈن

امریکی صدر بائیڈن نے اپنے بیان میں کہا کہ اب ہماری افغانستان سے 20 سالہ موجودگی ختم ہوگئی ہے، وہ افغانستان میں خدمات انجام دینے والے کمانڈزر اور فوجیوں کا شکریہ ادار کرتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ انخلا کی 31 اگست کی تاریخ میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ متفہ تھا، زندگیاں بچانے کے لیے ڈیڈ لائن میں توسیع نہ دینا بہتر تھا۔ صدر بائیڈن آج رات خطاب کریں گے اور انخلا کی تاریخ نہ بڑھانے امریکی عوام کو اعتماد میں لیں گے۔