امریکا کا داعش کیخلاف طالبان کیساتھ ملکر کارروائیاں جاری رکھنے کا عندیہ

Published On 02 September,2021 05:02 pm

نیو یارک: (ویب ڈیسک) افغانستان میں امریکا نے افغان طالبان کیساتھ ملکر داعش کیخلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا عندیہ دیا ہے۔

پریس کانفرنس کے دوران امریکی جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل مارک ملی نے کہا کہ امریکا مستقبل میں افغان طالبان کے ساتھ مل کر افغانستان میں داعش اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کاررائیوں میں حصہ لے سکتا ہے۔ طالبان کے ساتھ محدود روابط ہیں جس کا مقصد افغانستان سے شہریوں کا محفوظ انخلا ممکن بنانا تھا کیوں کہ یہ ضروری نہیں کہ جنگ میں جیسا آپ چاہتے ہوں ویسا ہی ہو بلکہ اپنے مشن اور فورسز کو پیش خطرات کو کم کرنے کے لیے فیصلہ کرنا پڑتے ہیں۔

امریکی وزیر دفاع جنرل لائیڈ آسٹن نے کہا کہ افغانستان میں داعش کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کے لیے ہر ممکن کام کریں گے تاہم داعش کے خلاف کارروائی کے لیے طالبان سے تعاون کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا، اس کے علاوہ طالبان حکومت کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کے بارے میں آئندہ چند دنوں میں پالیسی واضح ہوگی۔
 

Advertisement