کابل: (دنیا نیوز) افغانستان میں طالبان حکومت کے نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے جنگی جرائم کے حوالے سے ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ کو مسترد کر دیا۔
افغانستان کے نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ اسلامی امارت کے مجاہدین جنگی جرائم میں ملوث نہیں رہے، انہوں نےٹویٹر پر جاری بیان میں کہا کہ عالمی ادارے کی رپورٹ غلط فہمیوں پر مبنی ہے، انہیں چاہیے کہ جنگ زدہ علاقوں سے اصل حقائق سامنے لائیں۔
واضح رہے کہ عالمی برادری کی جانب سے افغانستان میں طالبان کے سخت گیر رویئے سے متعلق خدشات پائے جاتے رہے ہیں،اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ نے طالبان کے افغانستان پر قبضے کے بعد شدید تشویش کا اظہار کیا تھا اور کہا تھاکہ خواتین کے ساتھ طالبان کا ناروا سلوک ریڈ لائن تصور ہو گا۔