سوڈان میں حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش ناکام ہوگئی

Published On 21 September,2021 05:28 pm

خرطوم: (دنیا نیوز) سوڈان میں حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش ناکام ہوگئی، حکومتی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے سازش کرنے والوں کو گرفتار کرلیا۔

سوڈانی وزیر اطلاعات حمزہ بلول کا کہنا تھا کہ سابق صدر عمر البشیر کے حامی ملٹری اور سویلین حکام نے بغاوت کی کوشش کی مگرسوڈانی فورسز نے بغاوت کی کوشش ناکام بنادی۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے بغاوت کی منصوبہ بندی کرنے والوں کو گرفتار کرلیا، جن میں سول اور ملٹری حکام شامل ہیں۔