آسٹریلیا میں 5.9 شدت کا زلزلہ، لوگ گھبرا کر سڑکوں پر نکل آئے

Published On 22 September,2021 10:25 am

میلبرن: (دنیا نیوز) آسٹریلیا میں زلزلے سے گھبرا کر لوگ سڑکوں پر آ گئے، ریکٹر اسکیل پر شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی، آسٹریلوی وزیراعظم سکاٹ موریسن نے کہا ہے کہ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

آسٹریلیا کے شہر میلبرن اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکوں سے درودیوار ہل گئے، کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا، حکام نے صورتحال کے پیش نظر ایمرجنسی نافذ کر دی۔

زلزلے کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ لوگ خوفزدہ ہو کر سڑکوں پر نکل آئے، وزیراعظم سکاٹ موریسن نے کہا ہے کہ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
 

Advertisement