ریاض: (دنیا نیوز) سعودی عرب نے کورونا ایس او پیز میں نرمی کرتے ہوئے کھلے مقامات پر ماسک کی پابندی ختم کر دی۔
سعودی وزارت داخلہ کے جاری کردہ نئے قواعد کےمطابق مسجد الحرام میں پوری گنجائش کے تحت نمازیوں کو عبادت کی اجازت مل گئی ہے تاہم نمازیوں کو مسجد الحرام کی حدود میں ماسک پہننا ہو گا۔ خانہ کعبہ کےاطراف لگائی گئی پابندی کی عارضی علامتیں بھی ہٹا دی گئی ہیں۔
دو خوراکیں لگوانے والے تمام افراد کیلئے پبلک مقامات، ریستوران، ٹرانسپورٹ میں سماجی دوری کی شرط بھی ختم کردی گئی ہے۔