فیس بک اور ٹویٹر اکاؤنٹ پر پابندی، ٹرمپ کا اپنا سوشل میڈیا پلیٹ فارم چلانے کا اعلان

Published On 21 October,2021 09:55 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) فیس بک اورٹویٹر اکاؤنٹ پر پابندی سے تنگ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا سوشل میڈیا پلیٹ فارم چلانے کا اعلان کر دیا۔

سابق امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ " ٹروتھ سوشل" کے نام سے اپنا سوشل پلیٹ فارم بنا رہے ہیں، نیا سوشل پلیٹ فارم لانے کا مقصد بڑے سوشل نیٹ ورکس کی حکمرانی ختم کرنا ہے، ہم ایسی دنیا میں رہتے ہیں جہاں طالبان ٹویٹر پر ہیں لیکن آپ کا پسندیدہ صدر نہیں۔

واضح رہے کہ ٹرمپ کا فیس بک اکاؤنٹ 2023 تک جبکہ ٹویٹر اکاؤنٹ مستقل بند ہے۔ سابق امریکی صدر کا سوشل پلیٹ فارم آئندہ ماہ سے لانچ کرنے کا پروگرام ہے۔
 

Advertisement