سکھ کمیونٹی کا خالصتان کے قیام کیلئے ریفرنڈم کا وقت ختم

Published On 31 October,2021 04:45 pm

لندن:(دنیا نیوز)سکھ کمیونٹی کا خالصتان کے قیام کیلئے ریفرنڈم کا وقت ختم ہوگیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں سکھوں کی الگ ریاست کے قیام کی جانب ایک اور قدم،برطانیہ میں سکھ کمیونٹی کا خالصتان کے قیام کیلئے ریفرنڈم کا وقت ختم ہوگیا ہے۔

ریفرنڈم کا آغاز برطانوی وقت کے مطابق صبح 9 بجے ہوا جبکہ بھارتی دباؤ کے باوجود برطانوی حکومت نے ریفرنڈم کی اجازت دی ۔

سکھ رہنما پرم جیت سنگھ پما  نے کہا کہ ریفرنڈم اقوام متحدہ کے مندوبین کی زیر نگرانی ہوا،ہزاروں کی تعداد میں  سکھ کمیونٹی نے ووٹ ڈالا،ریفرنڈم کا سلسلہ برطانیہ کے دیگر شہروں میں بھی جاری رہے گا۔