قندہار:(دنیا نیوز)طالبان کے امیر ملا ہیبت اللہ پہلی با رمنظر عام پر آگئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان میں طالبان کی حکومت آںے کے بعد امیر ملا ہیبت اللہ پہلی بار منظر عام پر آگئے ہیں اور انہوں نے قندہار میں ایک مدرسے کا دورہ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ ملا ہیبت اللہ نے سخت سکیورٹی میں دارالعلوم حکیمیہ کا دورہ کیا جبکہ اس موقع پر کوئی تصویر یا ویڈیو بنانے کی اجازت نہیں دی گئی۔
طالبان کے حامی سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک آڈیو جاری کی گئی ہے جس کے بارے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ آڈیو امیر طالبان ملا ہبت اللہ کی مدرسے میں خطاب کی ہے۔
— FJ (@Natsecjeff) October 30, 2021