برازیل میں ٹریننگ کے دوران 9 فائر فائٹرز ہلاک، ایک زخمی

Published On 01 November,2021 10:21 am

ساؤ پاؤلو: (دنیا نیوز) برازیل میں جان بچانے والے ہی اچانک حادثے کا شکار ہو کر جان کی بازی ہار گئے، ساؤ پاؤلو میں ٹریننگ کے دوران 9 فائر فائٹرز ہلاک ہو گئے۔

برازیل میں فائر فائٹرز ایک غار میں ریسکیو ٹریننگ کر رہے تھے کہ اچانک غار کا ایک حصہ ان پر گر گیا، مٹی تلے دب کر 9 فائر فائٹرز جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔

واقعہ برازیل کی ریاست ساؤ پاؤلو میں پیش آیا، ٹریننگ میں 28 ریسکیو اہلکار حصہ لے رہے تھے۔