لاہور: (ویب ڈیسک) بابا گرو نانک کی جنم دن کی تقریبات میں کرتارپور آئے معروف بھارتی سیاست دان نوجوت سنگھ سدھو نے وزیر اعظم عمران خان کو اپنا بڑا بھائی قرار دیا تو بھارتی میڈیا اور مودی سرکارکو خوب مرچیں لگیں۔
تفصیلات کے مطابق ننکانہ صاحب میں سکھ مذہب کے بانی بابا گرو نانک کے 552 ویں جنم دن کی تقریبات جاری ہیں۔ دنیا بھر سے آئے سکھ یاتری مذہبی رسومات کی ادائیگی میں مصروف ہیں۔
نوجوت سنگھ سدھو نے کرتار پور آ کر احترام میں وزیرِ اعظم عمران خان کو "بڑھا بھائی" بول ڈالا تو انڈین میڈیا میں طوفان اٹھ کھڑا ہو گیا! @ImranKhanPTI @fawadchaudhry @sherryontopp #KartarpurSahibCorridor #GuruNanakJayanti https://t.co/zr1m71zCHa
— PTV News (@PTVNewsOfficial) November 20, 2021
پاکستان آمد کے موقع پر سدھو کی کرتار پور کے سی ای او سے ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں پاکستانی حکام کو سدھو کا استقبال کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
PPCC president @sherryontopp en route to Gurdwara Darbar Sahib Kartarpur (Pakistan) via the #KartarpurCorridor
— The Indian Express (@IndianExpress) November 20, 2021
@manaman_chhina reports pic.twitter.com/zKWxdmSjYC
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کرتارپور کے سی ای او کے طور تعارف کروا رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں وزیراعظم عمران خان اور پاکستان کی عوام کی طرف سے آپ کو خوش آمدید کہتا ہوں پھر سدھو کو پھولوں کا ہار بھی پہنایا جاتا ہے۔
Watch | @sherryontopp crosses border into Pakistan, to visit Kartarpur Sahib today @manaman_chhina reports pic.twitter.com/GtxYrRQ4u8
— The Indian Express (@IndianExpress) November 20, 2021
اس دوران سدھو وزیراعظم عمران خان کے حوالے سے کہتے ہیں کہ وہ میرا بڑا بھائی ہے، اس نے بہت کیا ہے۔
اس ویڈیو پر بھارتی میڈیا میں کہرام مچ گیا ہے اور سدھو کی جانب سے عمران خان کو بڑا بھائی کہنے پر پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔
ویڈیو میں مزید دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی میڈیا کرتارپور سے واپسی پر سدھو کا انتظار کررہا ہے تاکہ ان سے پاکستان میں عمران خان کو بڑا بھائی کہنے سے متعلق سوال پوچھ سکے تاہم سدھو اپنی گاڑی میں بیٹھے رہے۔
بی جی پی کے ترجمان امت مالویہ نے ٹوئٹر پر نوجوت سدھو کے خلاف لکھا کہ راہل گاندھی کے چہیتے نوجوت پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کو اپنا ’بڑا بھائی‘ کہتے ہیں۔ گزشتہ بار انہوں نے پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر باجوہ کو گلے لگایا تھا، ان کی جم کر تعریف کی تھی، لہٰذا اس میں کوئی حیرانی کی بات نہیں ہے کہ گاندھی بھائی - بہنوں نے تجربہ کار امریندر سنگھ کے بدلے پاکستان سے پیار کرنے والے سدھو کو چنا۔
Rahul Gandhi’s favourite Navjot Singh Sidhu calls Pakistan Prime Minister Imran Khan his “bada bhai”. Last time he had hugged Gen Bajwa, Pakistan Army’s Chief, heaped praises.
— Amit Malviya (@amitmalviya) November 20, 2021
Is it any surprise that the Gandhi siblings chose a Pakistan loving Sidhu over veteran Amarinder Singh? pic.twitter.com/zTLHEZT3bC
بھارت واپسی پر صحافی کی طرف سے سوال پوچھا گیا کہ بی جے پی کی طرف سے کی جانے والی تنقید پر پر کیا کہیں گے؟ جس پر جواب دیتے ہوئے معروف بھارتی سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ میں نے کسی پر کوئی الزام نہیں لگانا۔ بی جے پی جو مرضی کہے۔
#WATCH | Gurdaspur, Punjab: State Congress chief Navjot Singh Sidhu responds to questions on BJP s allegations of him calling Pakistan PM Imran Khan his big brother . He says, "Let BJP say whatever they want..." pic.twitter.com/QU0mY4Nd1v
— ANI (@ANI) November 20, 2021
کانگریس پارٹی کے ترجمان نے سدھو پر کی جانے والی تنقید پر کہا کہ نریندر مودی پاکستان جائے تو دیش پریمی، جب سدھو جائے تو اسے دیش دروہی کہا جاتا ہے، بھارتیا جتنا پارٹی بہت کچھ کہتی رہتی ہے۔