سینیٹر اعجاز چودھری کی ٹی ایل پی سربراہ سعد رضوی سے ملاقات

Published On 20 November,2021 06:30 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعجاز چودھری نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ سعد رضوی سے ملاقات کی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی سینیٹر اعجاز چودھری سربراہ ٹی ایل پی سعد رضوی سے ملاقات کیلئے مسجد رحمت اللعالمین ﷺ پہنچے جہاں انہوں نے خادم حسین رضوی کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

اس کے بعد پی ٹی آئی رہنما نے ٹی ایل پی کے امیر سعد رضوی کے سربراہ ملاقات کی اور ملاقات کے دوران پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں اعجاز چودھری کا کہنا تھاکہ سعد رضوی کو رہائی پرمبارکباد دینے اور گلدستہ پیش کرنے آیا ہوں۔ سعد رضوی سےخیرسگالی کےطور پرملنےکیلئے آیا ہوں، ہماری ذمہ داری ہے ایسی لیڈرشپ سے رابطے میں رہیں جو دوسروں سے مختلف ہے۔
 

Advertisement