پہلی فرصت میں سعد رضوی سے ملاقات کرنے کے لئے جاؤں گا: اعجاز چودھری

Published On 18 November,2021 08:29 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سنٹرل پنجاب کے صدر سینیٹر اعجازاحمد چودھری نے کہاہے کہ حافظ سعد رضوی کی رہائی خوش آئند عمل ہے، پہلی فرصت میں سعد رضوی سے ملاقات کرنے کے لئے جاؤں گا۔

تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کی رہائی پر اپنے ردِعمل کااظہا رکرتے ہوئے اعجاز چودھری نے کہاکہ امید کرتے ہیں کہ سعد رضوی ملکی سیاست میں اپنا مثبت کردار ادا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اوورسیزپاکستانیوں کو ووٹ کا حق دلا کر ان سے کیاگیاوعدہ پورا کردیا ہے، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پاکستان کی تاریخی جیت ہوئی ہے، الیکٹرونک ووٹنگ مشینیں اور بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق جیسے قوانین منظور ہو گئے ہیں۔

پی ٹی آئی سینیٹر کا کہنا تھا کہ مجرموں مفروروں اور جعلی بیماروں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، پوری قوم کو مبارک ہو، کرپٹ اپوزیشن کے سیاسی بے روزگاروں اور یتیم ٹولے کو مشترکہ اجلاس میں منہ کی کھانی پڑی۔
 

Advertisement