بھارت: ہندو انتہا پسندوں نے مسلمانوں کیلئے نماز کی ادائیگی بھی مشکل بنا دی

Published On 27 November,2021 06:01 pm

نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارت میں ہندو انتہا پسندوں نے مسلمانوں کے لیے نماز کی ادائیگی بھی مشکل بنا دی ۔ نمازِ جمعہ کے دوران جے شری رام اور بھارت ماتا کی جے کے نعرے لگادیے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز بھارتی ریاست ہریانہ کے شہر گڑگاؤں میں جمعے کی نماز میں خلل ڈالنے کیلئے ہندو انتہا پسند ہجوم کی صورت میں آئے اور "جے شری رام " اور "بھارت ماتا کی جے "کے نعرے لگادیے۔

ہندو انتہا پسندوں کے گروہ نے ہلڑ بازی کرتے ہوئے شدید نعرے بازی کی۔ موقع پر موجود پولیس اہلکار خاموش تماشائی بن رہے اور کسی نے ان کے خلاف مزاحمت نہیں کی۔
 

Advertisement