نئی دہلی:(ویب ڈیسک) پینسل چوری کرنے پر تیسری جماعت کا طالبعلم دوست کیخلاف تھانے پہنچ گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست آندھرا پردیش کے کرنول میں کلاس 3 کے ایک بچے نے اپنے دوست کے خلاف پینسل چوری کرنے پر پولیس میں شکایت درج کرائی۔
آندھرا پولیس کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی ویڈیو شیئر کی گئی۔
Even Primary School Children trust #APPolice:
— Andhra Pradesh Police (@APPOLICE100) November 25, 2021
There is a paradigm shift in the attitude,behaviour&sensitivity of AP Police in way of giving confidence& reassurance to the people of #AP
AP Police stays as No1 in #SMARTPolicing in the country in @IPF_ORG Survey 2021 only testifies pic.twitter.com/Zs7CQoqqOI
واضح رہے کہ یہ واقعہ فروری میں پیش آیا تھا اور ان بچوں کے درمیان ہونے والی گفتگو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد منظر عام پر آئی تھی۔
ہنمنتھو نامی بچہ پولیس سٹیشن گیا اور پولیس والوں سے اس کے دوست کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست کی۔
کرنول ضلع کے پیڈاکادبر کے ایک پرائیویٹ سکول کے طالب علم ہنمنتھو نے الزام لگایا کہ اس کا دوست روزانہ اس کی پنسلیں اور کبھی کبھار پیسے بھی چراتا ہے۔