ماسکو: (روزنامہ دنیا) اے 340 طیارے نے دنیا کے ساتویں براعظم انٹارکٹیکا کے برفیلے رن وے پر لینڈگ کر کے تاریخ رقم کر دی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ پرواز 5 گھنٹوں میں 2500 ناٹیکل میل کا سفر کر کے انٹارکٹیکا پہنچی اور برفیلے رن وے پر لینڈنگ کر کے دل جیت لئے۔ ائرلائن ہائی فلائی کی پرواز نے جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاون سے اڑان بھری تھی۔ جہاز کے عملے نے انٹارکٹیکا میں ساڑھے 3 گھنٹے گزارے۔
یہ بات اہم ہے کہ انٹارکٹیکا میں ابھی تک کوئی حقیقی ہوائی اڈہ موجود نہیں، برفانی کھائی میں صرف 50 لینڈنگ سٹرپس اور رن وے ہیں جس کا مطلب ہے کہ مستقبل میں چند اور چیلنجنگ لینڈنگ کا امکان ہے جسے طیارے کی کامیاب لینڈنگ نے آئندہ کیلئے بھی حقیقت کا روپ دکھا دیا ہے۔