"محبت کا قلم"، لپ سٹک کی ایجاد 138 برس قبل ہوئی

Published On 25 November,2021 09:32 am

ایمسٹرڈیم: (روزنامہ دنیا) لپ سٹک کی موجودہ شکل کو پہلی مرتبہ 138 برس قبل متعارف کروایا گیا تھا، خواتین اپنے آپ کو خوبصورت بنانے کیلئے سب سے زیادہ اسے استعمال کرتی ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق لپ سٹک عورت کی ظاہری شکل کو بدل دیتی ہے اور یہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا آئٹم ہے۔ 1883 میں پہلی مرتبہ لپ سٹک کی موجودہ شکل کو ہالینڈ کے شہر ایمسٹرڈیم میں ہونے والی ایک عالمی نمائش میں متعارف کروایا گیا تھا تاہم کمرشل انداز میں اسے 1884 میں پیرس میں متعارف کروایا گیا۔

ایمسٹرڈیم کی نمائش میں فرنچ اداکارہ سارا بیرنارٹ بھی موجود تھیں اور انہوں نے لپ سٹک والے پین کو "محبت کا قلم" قرار دیا تھا۔
 

Advertisement