لاہور:(ویب ڈیسک)دنیا میں آئے روز عجیب و غریب اور دلچسپ واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں جبکہ بھارت کے بارے اگر بات کی جائے کہ وہاں پر کوئی ایسا دن نہیں گزرتا ہوگا جب عقل انسانی کو دنگ کردینے والا کوئی واقعہ پیش نہ آتا ہوتو یہ بے جا نہ ہوگا۔
اسی پیرائے میں اگر دیکھا جائے تو ایک ایسی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں جس میں ایک دلہن تعلیم حاصل کرنے کی جستجو میں مگن شادی کا جوڑا پہنے اپنے شوہر کو ساتھ لے کر شادی کے روز ہی امتحان دینے پہنچ گئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راج کوٹ کی شیوانگی بیوٹی پارلر سے تیار ہوکر شادی ہال جانے کے بجائے دولہا اور اپنے گھر والوں کے ہمراہ سیدھا امتحانی مرکز پہنچ گئی۔
رپورٹس میں مزید بتایا گیا کہ دلہن نے کہا میرے لئے امتحان دینا بہت ضروری تھا جب شادی کی تاریخ رکھی گئی تو امتحانات کا شیڈول نہیں آیا تھا لیکن بعد میں پتا چلا کہ ان کا ایک پرچہ باقی ہے جس کی تاریخ شادی کے روز ہی تھی،امتحانات کی تاریخ معلوم ہونے کے بعد گھر والوں سے اس بارے بات کی اور کہا کہ شادی والے دن ہی پرچہ دینا چاہتی ہوں جس پر گھر والوں کی جانب سے بھی کوئی اعتراض نہیں کیا گیا۔
دلہن کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا کے کئی پلیٹ فارمز پر وائرل ہے جس پر صارفین شیوانگی اور ان کے ہونے والے شوہر کے فیصلے کو سراہ رہے ہیں۔
واضح رہے کہ دلہن نجی یونیورسٹی سے بیچلرز کررہی ہے اور سوشل ورک کے پانچویں سمسٹر میں زیر تعلیم ہے۔