بیجنگ: (روزنامہ دنیا) چین میں 'جتنا چاہو کھاؤ' (آل یو کین ایٹ) طرز کے ایک مشہور ریستوران نے ایک شخص پر پابندی عائد کر دی ہے اور اس پر بے تحاشہ کھانے کا الزام عائد کیا ہے۔
چینی یوٹیوبر کینگ نے ہونان ٹی وی کو بتایا کہ وہ جانکشا کے علاقے میں واقع ہینڈاڈی سی فوڈ باربی کیو گئے جہاں کہتے ہیں کہ ایک خاص رقم میں کھانے کی لاتعداد مقدار ہڑپ کی جاسکتی ہے۔
کینگ نے سادگی سے کہا کہ پہلے مرحلے میں اس نے ڈیڑھ کلوگرام گوشت کھایا تھا اور دوسرے مرحلے میں ساڑھے تین سے چار کلوگرام جھینگے کھائے تھے ۔‘میری غذا بہت زیادہ ہے اور میں اس سے بھی زائد کھانا کھاسکتا ہوں، لیکن کیا یہ کوئی جرم ہے جس کیلئے مجھ پر پابندی عائد کی گئی ہے ؟’ ۔
دوسری جانب لوگوں نے ریستوران پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ریستوران نے لامحدود کھانے کی پیشکش کی ہے تو آخر کیوں کسی کو کھانے سے روکا جا رہا ہے۔