کینبرا:(دنیا نیوز)کرسمس آئی لینڈ کی سڑکیں اچانک سرخ ہوگئیں اور لاکھوں کی تعداد میں کیکڑے سڑکوں پر نکل آئے ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا کے مغرب میں واقع جزیرے کرسمس آئی لینڈ میں ہر سال کیکڑے اکتوبر یا نومبر میں سالانہ ہجرت کرتے ہیں۔
لاکھوں کی تعداد میں لال رنگ کے حشرات جنگلات سے تولید نسل کے لئے بحرہند کا رخ کرتے ہیں۔
جنگلی حیات کی ہجرت کے پیش نظر جزیرے کی تمام سڑکیں بند کردی گئی ہیں جبکہ دوہفتے بعدانڈے دینے کا عمل مکمل ہونے کے بعد کیکڑوں کی واپسی ہوتی ہے۔