پاکستان میں چھپکلیوں کی 85 اقسام، کوئی زہریلی نہیں

Published On 18 November,2021 08:45 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) پاکستان میں چھپکلیوں کی 85 اقسام پائی جاتی ہیں اور یہ سب بے ضرر ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ہمارے ہاں چھپکلیوں کو عام طور پر زہریلا اور منحوس تصور کیا جاتا ہے حالانکہ یہ تاثر درست نہیں، ہرپیٹالوجسٹ ڈاکٹر محمد وسیم نے بتایا کہ یہ سوچ غلط ہے کہ چھپکلیاں زہریلی ہوتی ہیں۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں جتنی بھی چھپکلیاں پائی جاتی ہیں ان میں صرف ایک قسم زہریلی ہے جو سنٹرل امریکہ میں پائی جاتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ چھپکلی اگر دودھ یا کھانے میں گر جائے تو اس سے کھانا زہریلا نہیں ہوتا۔ ایسا دودھ پینے یا کھانا کھانے سے قے آ سکتی ہے، فوڈ پوائزنگ ہو سکتی ہے یا معمولی الرجی لیکن موت نہیں ہو سکتی۔ فوڈ پوائزنگ اور الرجی بھی اس وجہ سے کیونکہ چھپکلیاں گندی جگہ پر رہتی ہیں تاہم وہ خود زہریلی نہیں ہوتیں۔ بعض ممالک میں تو چھپکلیوں کو ایک پالتو جانور کے طور پر پالا بھی جاتا ہے۔
 

Advertisement