نئی دہلی: (روزنامہ دنیا) بھارتی ریاست اڑیسہ میں 63 مرغیوں کی ہلاکت کو مالک نے شادی کے ڈھول باجے اور تیز موسیقی کو قرار دے کر ایف آئی آر باراتیوں کے خلاف درج کروا دی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق مرغیوں کے مالک کا کہنا ہے کہ تیز موسیقی سے مرغیوں کو ہارٹ اٹیک ہوا۔ اڑیسہ کے رہائشی رنجیت کمار نے ایک انوکھی ایف آئی آر درج کروائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ میری 63 مرغیاں مر گئیں اور اس کی ذمہ دار شادی کی تقریب ہے۔
آدھی شب کو ڈھول باجے اور کان پھاڑ دینے والی موسیقی کے ساتھ ایک بارات پولڑی فارم کے قریب سے گذر رہی تھی جس کی آواز سے میری 63 مرغیاں ہلاک ہو گئیں۔ میرے ڈٓاکٹر نے بتایا کہ موسیقی کی تیز دھمک کی وجہ سے مرغیوں کو دل کا دورہ پڑا، باراتیوں سے میرا نقصان پورا کروایا جائے۔