مودی سرکار فیک نیوز آپریشن سے باز نہ آئی، سکھوں کو نشانہ بنانے کا انکشاف

مودی سرکار فیک نیوز آپریشن سے باز نہ آئی، سکھوں کو نشانہ بنانے کا انکشاف

مودی سرکار کی ایک اور جعل سازی پکڑی گئی، جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے سکھوں کو نشانہ بنایا گیا، غیر سرکاری ادارے نے نیٹ ورک کو بے نقاب کردیا۔

سینٹر فار انفارمیشن ریزیلئنس کی رپورٹ کے مطابق 80 سے زائد جعلی اکاؤنٹس سوشل میڈیا پر متحرک تھے۔ ان اکاؤنٹس سے سکھوں کو نشانہ بنایا جاتا تھا اور ان کے نظریات کو تبدیل کرنے کے لیے پروپیگنڈا کیا جاتا تھا۔

رپورٹ کے مطابق ان اکاؤنٹس سے کسان مظاہرین کو خالصتانی ایجنٹ کہا گیا اور بی جے پی کے حامی اہم شخصیات نے ان ٹویٹس کو ری ٹویٹ کیا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ یہ جعل سازی کسی سوچی سمجھی سازش اور بڑے آپریشن کا حصہ معلوم ہوتی ہے تاکہ سکھوں کے ذہن سے آزادی کے خیال کومٹایا جاسکے۔