نئی دہلی: (روزنامہ دنیا) بھارت کی شمالی ریاست پنجاب میں دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق دھماکہ بھارتی ریاست پنجاب کے ضلع لدھیانہ کی عدالت میں ہوا، دھماکہ خیز مواد باتھ روم میں نصب کیا گیا تھا۔ وکلا کی ہڑتال کے سبب جس وقت دھماکہ ہوا احاطے میں چند ہی لوگ موجود تھے۔
انتظامی حکام نے دھماکے کے بعد صوبے بھر میں ہائی الرٹ کر دیا، پولیس تاحال دھماکے کی وجوہات معلوم نہیں کر سکی، وزیراعلی چرنجیت سنگھ نے کہا کہ ملوث افراد کو معاف نہیں کیا جائے گا۔