ایرانی نیوکلیئر تنصیبات کو 24 گھنٹے میں نشانہ بنا سکتے ہیں: نامزد اسرائیلی ائیرچیف

Published On 24 December,2021 12:01 pm

تل ابیب: (روزنامہ دنیا) اسرائیل کے نامزد ائیرفورس چیف نے کہا ہے کہ اسرائیل کسی بھی وقت ایرانی نیو کلیئر تنصیبات کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق میجر جنرل تومر بار نے کہا ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو اسرائیل ایران کی نیوکلیئر تنصیبات کو 24 گھنٹے میں تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ تومر بار کو آئندہ اپریل میں اسرائیلی ائیر فورس کی کمان سنبھالنی ہے، تومر کا کہنا تھا کہ ان پر جو ذمہ داری ڈالی جانی ہے اسے وہ بوجھ سمجھتے ہیں۔

تومر نے مزید کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ انہی کی کمان میں ایران پر حملہ ہو گا، ایسے حکم کی شدت کو اچھی طرح سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یقین ہے کہ ایران پر حملے کی صورت میں حزب اللہ اسرائیل پر حملے کرے گی، آئندہ لڑائی میں حزب اللہ کو ایسا نقصان پہنچائیں گے جس کا وہ تصور نہیں کر سکتی۔
 

Advertisement