ایران اور افغان طالبان میں جھڑپوں کی جعلی ویڈیو پھیلائی جانے لگیں

Published On 02 December,2021 10:16 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ایران اور افغان طالبان کے درمیان گزشتہ روز ہونے والی جھڑپوں کی سوشل میڈیا پر جعلی ویڈیو پھیلائی جانے لگیں۔

یاد رہے کہ ایران اور افغانستان دونوں کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ گزشتہ روز دونوں ممالک کے سرحدی علاقے میں جھڑپ ہوئی تھی لیکن اب صورتحال کنٹرول میں ہے جبکہ ابھی تک کسی ہلاکت کی اطلاع سامنے نہیں آئی ہے۔

ایرانی حکام نے ان جھڑپوں کو مقامی لوگوں کے درمیان معمولی نوعیت کا جھگڑا قرار دیا ہے جبکہ افغان طالبان کے ترجمان کے مطابق سرحد پر واقعہ غلط فہمی کی وجہ سے پیش آیا جسے روکنے کے لیے ضروری اقدامات کر لیے گئے ہیں۔

اس سرحدی جھڑپ کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر پھیل رہی ہیں، دونوں ممالک کے سرحدی علاقوں میں جو جھڑپ ہوئی ہے اسے دونوں ممالک کے درمیان جھڑپ قرار نہیں دیا جاسکتا ہے کیونکہ باہمی تعلقات میں کشیدگی نہیں ہے۔

اسی دوران سوشل میڈیا پر جعلی ویڈیو بھی پھیلائی جا رہی ہیں جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس لڑائی میں افغان طالبان اور ایرانی بارڈرز حکام کو جانی نقصان برداشت کرنا پڑا تاہم یہاں بتاتے چلیں کہ اس لڑائی میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اور سوشل میڈیا پر جو ویڈیو وائرل کی جا رہی ہیں یہ دونوں ممالک کی نہیں بلکہ افغانستان کے صوبے نمروز میں لڑائی کی پرانی ویڈیو ہیں۔

سوشل میڈیا پر پھیلنے والی ایک جعلی ویڈیو:
 

Advertisement