چیئر مین نیب کے بیرون ملک روانگی کی خبر جھوٹی اور بے بنیاد قرار

Published On 01 December,2021 04:23 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئر مین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کے بیرون ملک روانگی کی خبر کو جھوٹی اور بے بنیاد قرار دیدیا گیا۔

نیب کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کے بیرون ملک روانگی کی خبروں کی تردید کرتے ہیں، بیرون ملک روانگی کی خبر بے بنیاد، جھوٹی اورمن گھڑت ہے، ایسی تمام خبروں کو مسترد کرتے ہیں۔

نیب اعلامیہ کے مطابق ایسی خبریں نیب کے بطور ادارہ اور اس کے چیئرمین کےخلاف بدنیتی پرمبنی پروپیگنڈہ ہے، چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کرپشن کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، نیب کیسز کا سامنا کرنے والوں کو تنقید کے بجائے شواہد دینا ہوں گے، بے بنیاد تنقید نیب کو اس کے کام سے نہیں روک سکتی، نیب ہمیشہ قانون کے مطابق کام کرنے پر یقین رکھتا ہے۔
 

Advertisement