ڈھاکا: (ویب ڈیسک) بنگلا دیش میں کشتی میں آتشزدگی کے باعث 40 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا ہے کہ مسافر بردار کشتی کو یہ حادثہ جمعے کی صبح ملک کے جنوبی حصے میں پیش آیا۔ ڈبل ڈیکر نائٹ شپ میں آتشزدگی کے بعد امدادی کارکن فوری طور پر سوگندھا دریا پر پہنچ گئے، جہاں سے لوگوں کو منتقل کیا گیا۔ ستر سے زائد لوگ ابھی بھی لاپتہ ہیں، جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔
بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق اس واقعہ میں 40 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں، ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ہے، واقعہ
طبی ذرائع نے بتایا ہے کہ کم از کم سو لوگ زخمی حالت میں ہسپتالوں میں داخل کرائے گئے ہیں، جن میں زیادہ تر جلے ہوئے ہیں۔
عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ انجن کے روم سے شعلے بھڑکنے شروع ہوئے اور جلد ہی پوری کشتی کو لپیٹ میں لے لیا۔
جب یہ حادثہ رونما ہوا تو اس وقت یہ مسافر بردار شپ ڈھاکا سے ڈھائی سو کلو میڑ دور جنوب میں واقع ایک دیہاتی علاقے جھلوکاٹی کے نزدیک ہی بہنے والی دریائے سوگندھا کے قریب تھی۔
حادثے کے وقت کشتی میں موجود افراد نے اپنی جانیں بچانے کے لیے دریا میں چھلانگیں بھی لگائیں، جس کی وجہ سے کچھ لوگ زخمی بھی ہوئے۔
مقامی حکام نے بتایا ہے کہ حادثے کی اطلاع ملنے کے ایک گھنٹے بعد ہی ریسکیو عملہ جائے وقوعہ پہنچ گیا اور امدادی کام شروع کر دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ تین گھنٹوں بعد کشتی میں لگی آگ پر قابو پایا جا سکا۔