کابل:پاسپورٹ آفس کے باہر خودکش بمبار کو گولی مار دی گئی

Published On 23 December,2021 06:20 pm

کابل:(دنیانیوز)افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پاسپورٹ آفس کے باہر خود کش بمبار کو سکیورٹی اہلکاروں نے گولی مار کر ہلاک کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق خودکش بمباری پاسپورٹ آفس میں گھسنے کی کوشش کر رہا تھا جسے سکیورٹی اہلکاروں نے گولی مار دی۔ اس دوران خودکش جیکٹ پھٹنے سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاسپورٹ آفس میں جمعرات کا دن طالبان حکام کے لیے مختص ہوتا ہے اور دھماکہ کے وقت متعدد طالبان عہدیداران پاسپورٹ آفس میں موجود تھے۔