افغانستان کی امداد کیلئے امریکی قرار داد منظور

Published On 22 December,2021 09:14 pm

نیویارک:(دنیا نیوز)اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل نے افغانستان کو امدادی اشیاء بھیجنے پر پابندی اٹھانے کے لیے امریکی قرار داد منظور کر لی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق منظور کردہ قرار داد میں کہا گیا ہے کہ کوئی بھی بین الاقوامی ادارہ افغانستان میں امدادی کام کرنا چاہے تو اس پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔ بشرطیکہ امدادی فنڈ طالبان حکومت کے حوالے نہ کیا جائے۔

قرارداد کی منظوری کے بعد بنیادی ضروریات زندگی کی اشیاء افغانستان بھیجنے پر کوئی پابندی نہیں ہوگی جبکہ ابتدائی طور پر یہ قرار داد ایک سال کے لیے موثر ہوگی۔
 

Advertisement