اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان نے مسئلہ کشمیر ایک بار پھر اقوام متحدہ میں اٹھا دیا۔
اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب منیر اکرم نے سلامتی کونسل کے صدر سے ملاقات کی۔ منیر اکرم نے ابدوابیرے کو شاہ محمود قریشی کا خط پہنچایا۔ خط میں کہا گہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے، بھارت امن اور سلامتی کے لیے مسلسل خطرے کا باعث بن رہا ہے، پاکستان کو بھارت اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر شدید تحفظات ہیں۔
Today, I personally conveyed letter from my FM H.E Shah Mahmood Qureshi to H.E. Abdou Abarry,President UNSC, expressing Pakistan s deep concern over grave violations of human rights in Indian Illegally Occupied Jammu & Kashmir & the accompanying threat to int l peace & security. pic.twitter.com/WkaXiQ12bR
— Amb Munir Akram,Permanent Representative to the UN (@PakistanPR_UN) December 2, 2021