اقوام متحدہ میں پاکستان کی پیش کردہ حق خودارادیت کی قرارداد متفقہ طور پر منظور

Published On 19 November,2021 02:52 pm

نیویارک: (دنیا نیوز) اقوام متحدہ میں پاکستان کی پیش کردہ حق خودارادیت کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

جنرل اسمبلی کمیٹی اجلاس میں قرارداد کو تمام ممالک نے بغیر ووٹنگ منظور کرلیا۔ پاکستانی مستقل مندوب منیر اکرم نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ مقبوضہ علاقوں کے لوگوں کو منظم طریقے سے اس حق سے محروم کیا جا رہا ہے، قابض طاقتیں حق خود ارادیت کی جدوجہد کو وحشیانہ اور پرتشدد طریقے سے دباتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اقوام عالم کی ذمہ داری ہے کہ محکوم علاقوں کے عوام کو حق خودارایت دلائے، قرارداد کی توثیق اگلے ماہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں متوقع ہے۔
 

Advertisement