اسلام آباد: (دنیا نیوز) منیر اکرم نے کہا ہے کہ پاکستان ریاستی دہشت گردی سمیت تمام اقسام کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے، دنیا کو بھارتی دہشت گردی کو روکنے کے لیے کام کرنا چاہیے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے جنرل اسمبلی کی سیکنڈ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا بڑا چیلنج افغانستان کے علاقے سمیت بھارت کی جانب سے مسلسل دہشت گردانہ حملوں مالی اعانت، سرپرستی اور معاونت ہے، بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے خلاف ریاستی دہشت گردی کر رہا ہے۔
منیر اکرم کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان کو غیر مستحکم کرنے اور اقتصادی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے کے لیے کرائے کی دہشت گرد تنظیموں کو منظم اور ان کی مالی اعانت کر رہا ہے۔