مغربی ممالک سابق سوویت ریاستوں سے دور رہیں:روسی صدر پیوٹن

Published On 23 December,2021 05:34 pm

ماسکو:(دنیا نیوز)روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے ایک بار پھر مغربی ممالک کو خبردار کیا ہے کہ وہ سابق سوویت ریاستوں سے دور رہیں اورنیٹو کو مشرق کی جانب نہ پھیلائیں۔

ماسکومیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر پیوٹن نے کہا کہ موجودہ یوکرائن کی حکومت کے ساتھ کوئی بات چیت نہیں ہوسکتی۔

روس کا مستقبل کا لائحہ عمل سکیورٹی گارنٹی سے وابستہ ہے،امریکا اور نیٹو گارنٹی دیں گے تو روس یوکرائن سے متعلق اپنی پالیسی پر نظر ثانی کرے گا۔

صدر پیوٹن نے کہا کہ یورپ میں گیس کے بحران کا ذمہ دار ماسکو نہیں،،یہ یورپ کا اپنا پیدا کردہ بحران ہے۔
 

Advertisement