ماسکو: (روزنامہ دنیا) روس اور چین نے مغربی مداخلت مسترد کرتے ہوئے ایک دوسرے کے سکیورٹی مفادات کا دفاع کرنے پر اتفاق کر لیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق روسی صدر پوٹن کے ساتھ آن لائن اجلاس میں صدر شی جن پنگ نے کہا کہ مختلف عالمی طاقتیں جمہوریت اور انسانی حقوق کی آڑ میں چین اور روس کے داخلی معاملات میں مداخلت کر رہی ہیں، وہ عالمی قوانین اور تعلقات کے تسلیم شدہ اصول بھی بری طرح پامال کر رہی ہیں۔
اجلاس کے دوران صدر پوٹن نے چین، روس تعلقات کا ماڈل اور چینی ہم منصب کو عزیز دوست قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ فروری میں بیجنگ گیمز میں شرکت کیلئے بیجنگ پہنچیں گے اور چینی ہم منصب کے ساتھ بالمشافہ ملاقات کریں گے۔