ماسکو: (دنیا نیوز) روس کے علاقے سائبیریا میں کوئلے کی کان میں آگ بھڑک اٹھی، ہلاکتوں کی تعداد 52 ہو گئی۔
ہلاک ہونے والوں میں 6 ریسکیو اہلکار بھی شامل ہیں، روسی حکام کےمطابق کان میں پھنسے 260 افراد کو ریسکیو کیا گیا، نکالے گئے 40 افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، حکام کے مطابق کان میں آگ دھماکوں کے بعد لگی، آگ لگنے کے بعد کان میں دھواں بھر گیا تھا جس سے کان کنوں کا دم گھٹ گیا اور ہلاکتوں میں اضافہ ہا۔
کان کے ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر کو گرفتارکرلیا گیا ہے جبکہ واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔