پاک روس گیس پائپ لائن منصوبہ، شیئر ہولڈرز کا معاہدے میں آگے بڑھنے کا فیصلہ

Published On 18 November,2021 11:23 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاک روس سٹریم گیس پائپ لائن منصوبے کی مشترکہ تکنیکی کمیٹی کے تین روزہ اجلاس میں پیش رفت کے بعد شئیر ہولڈرز کا معاہدے میں آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

پاک روس اسٹریم گیس پائپ لائن منصوبے کی مشترکہ تکنیکی کمیٹی کا اجلاس اختتام پذیر ہوگیا۔ فریقین نے شئیر ہولڈرز کے معاہدے میں مسائل کو حل کرنے کے لئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ پاکستان میں سائیٹ کے سروے، روس میں مینوفیکچرنگ سائیٹ کے دورے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اعلامیہ کے مطابق تین روزہ اجلاس میں معاہدے کو حتمی شکل دینے کی بنیاد رکھ دی گئی۔ وزیر توانائی حماد اظہر نے مذاکرات کے اختتامی حصے میں شرکت کی ۔حماد اظہر نے حکومت پاکستان کے موقف اور معاہدے کی کامیاب تکمیل پر زور دیا اور متعلقہ فریقین کو بھی سراہا۔

فریقین نے منصوبے کے شیڈول اور ٹائم لائن کو پورا کرنے کا عزم کیا۔
 

Advertisement