مظفرآباد: (دنیا نیوز) آزاد کشمیر میں گھریلو گیس سلنڈر کی قیمتوں میں اضافے نے شہریوں کی چیخیں نکال دی ہیں جبکہ گیس مہنگائی سے عاجز لوگ دھائیاں دیتے نظر آتے ہیں۔
مظفرآباد میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نرخ ناموں کے مطابق گھریلو گیس سلنڈر کی قیمت 1974 روپے، 30 کلو کمرشل گیس سلنڈر 5010 جبکہ ساڑھے 45 کلو کے گیس سلینڈر کی قیمت 7481 روپے تک جا پہنچی ہے۔ کمر توڑ مہنگائی میں گیس کی قیمتوں کے اضافہ کے سبب شہریوں کے لئے گھر کا چولہا جلانا بھی مشکل ہوچکا ہے۔
شہریوں کے ساتھ گیس کی ترسیل کے شعبے سے وابستہ افراد بھی کاروباری مندی کا رونا رو رہے ہیں۔ سرکاری سطح پر گیس سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ ایک طرف تو ڈھلائی اور کرایہ کے نام پر اکثر دکاندار صارفین سے ناجائز منافع بھی سمیٹ رہے ہیں۔