پاکستان نے مہنگی ترین ایل این جی خرید لی، چار کارگو ستمبر میں آئیں گے

Published On 29 July,2021 11:41 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان نے 2015ء کے بعد مہنگی ترین ایل این جی خریدی ہے۔ اس کا ریٹ 15 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو سے بھی زیادہ ہے۔

ذرائع کے مطابق ایل این جی کارگو ستمبر 2021ء میں پاکستان آئیں گے۔ ایل این جی کے 4 شمپنٹ کا ریٹ پندرہ ڈالر فی یونٹ سے زیادہ ہے اور ملک بھر میں ترسیل کرتے وقت یہ 19 سے 22 ڈالر تک پہنچ جائے گی۔

دنیا نیوز ذرائع کا کہنا ہے کہ 6 سے 7 ستمبر 2021ء کی ایل این جی کا ریٹ 15.39 ڈالر ایم ایم بی ٹی یو جبکہ 12 سے 13 ستمبر کی ایل این جی کا ریٹ 15.49 ڈالر ایم ایم بی ٹی یو ہے۔

اس کے علاوہ 17 سے 18 ستمبر کی ایل این جی کا ریٹ 15.39 ڈالر ایم ایم بی ٹی یو ہے جبکہ 27 سے 28 ستمبر کی ایل این جی کا ریٹ 15.19 ڈالر ایم ایم بی ٹی یو ہے۔

عالمی منڈی ایل این جی کی پیداوار کم اور طلب زیادہ ہونے کی وجہ سے قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے۔
 

Advertisement