ایل پی جی کی قیمت میں 19 روپے فی کلو اضافہ

Published On 01 July,2021 08:50 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کے بعد عوام کیلئے ایک اور بری خبر ہے، ایل پی جی کی قیمت میں 19 روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا۔

ماہ جولائی کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ ایل پی جی 19روپے فی کلو مہنگی ہوگئی، گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 244روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 863 روپے کا اضافہ کر دیا گیا۔

پہلی بار گرمیوں میں ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ایل پی جی غریب کا فیول ہے۔ قیمت تاریخ کی بلند سطح تک پہنچ گئی۔
 

Advertisement