ایل پی جی کی قیمت میں 8 روپے 4 پیسے فی کلو کا اضافہ

Published On 31 May,2021 10:21 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اوگرا نے جون کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں 8 روپے 4 پیسے فی کلو کا اضافہ کر دیا۔

اوگرا نے جون کیلئے ایل پی جی کی فی کلو قیمت بڑھا دی، 8 روپے 4 پیسے فی کلو اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 94 روپے 89 پیسے مہنگا ہوگیا۔ اوگرا نے ایل پی جی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق جون کیلئے ہوگا۔ گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 1667 روپے 29 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

مئی میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 1572 روپے 40 پیسے کا تھا۔
 

Advertisement