اسلام آباد: (دنیا نیوز) نومبر، دسمبر2020 میں تیل و گیس کی بڑی مقدار سسٹم میں شامل ہوئی۔
او جی ڈی سی ایل کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق 31 دسمبر 2020 کو ختم سہ ماہی میں تیل و گیس کی پیداوار میں ریکارڈ اضافہ ہوا، 2666بیرل یومیہ اضافی تیل، 82 ملین سٹینڈرڈ مکعب فٹ گیس سسٹم میں شامل کی گئی۔
اعلامیہ کے مطابق او جی ڈی سی ایل نے 77میٹرک ٹن یومیہ ایل پی جی کو مین نیٹ ورک میں شامل کیا، ملکی تیل و گیس کی پیداوار میں اوجی ڈی سی ایل کے خام تیل کا حصہ 48 فیصد ہے۔
او جی ڈی سی ایل کے مطابق ملکی پیداوار کا 27 فیصد گیس، 37 فیصد ایل پی جی فراہم کر رہی ہے، تیل وگیس کی اضافی پیداوارسےقومی خزانے کوسالانہ 140ملین ڈالر زرمبادلہ کی بچت ہوگی۔