اسلام آباد: (دنیا نیوز) پٹرولیم ڈویژن نے ملک میں گیس چوری اور نقصانات روکنے پر ہاتھ کھڑے کر دیئے۔ پٹرولیم ڈویژن نے واضح کر دیا ہے کہ گیس چوری کو روکا اور کم نہیں کیا جا سکتا۔ مسائل کا واحد حل سوئی سدرن اور ناردن کمپنیوں کی تقسیم کو قرار دے دیا۔
پٹرولیم ڈویژن کی دستاویز کے مطابق دونوں کمپنیوں کی گیس پائپ لائنز اپنی لائف پوری کر چکی ہیں۔ مسائل کے حل کیلئے کمپنیوں کے انتظامی امور کو تقسیم کرنا ناگزیر ہے۔
گیس کا فرسودہ نظام بڑھتے نقصانات کی بنیادی وجہ ہے۔ اس نظام کیساتھ گیس چوری اور نقصانات کو روکا اور کم نہیں کیا جا سکتا ہے۔ پٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ فیول کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود صارفین کو سبسڈیز کے ذریعے سستی گیس فراہم کی جا رہی ہے۔ سوئی سدرن اور نادرن گیس کمپنیوں کے بقایا جات 347 ارب سے تجاوز کر چکے ہیں۔