پشاور: (دنیا نیوز) پشاور میں گیس کے کم پریشر اور لوڈشیڈنگ سے شہری عاجز آ گئے، صبح اور شام کے اوقات میں گیس کی لوڈشیڈنگ نے جینا دو بھر کر دیا، ضلعی انتظامیہ نے گیس کمپریسراستعمال کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آرز درج کرنے کا فیصلہ کر لیا، شہری کہتے ہیں مزید اقدامات بھی اٹھائے جائیں۔
پشاورشہر اور نواحی علاقوں میں سوئی گیس غائب ہوگئی، کم پریشر اور لوڈشیڈنگ سے عوام پریشانی میں مبتلا ہو گئے، گھروں میں چولہے ٹھنڈے پڑ گئے۔ اندرون شہر اور نواحی علاقوں میں گیس کے کم پریشر کے باعث لوگوں نے کمپریسر کا استعمال زیادہ کر دیا۔ شہری کہتے ہیں کہ گیس کمپریسر کے استعمال سے ہمیں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
کمپریسراستعمال کرنے والے صارفین کے خلاف ضلعی انتظامیہ بھی حرکت میں آگئی ہے، انتظامیہ کے مطابق شہر کے مختلف میں کمرشل علاقوں میں کارروائیاں شروع کی گئی ہیں جبکہ بھاری جرمانے بھی عائد کئے جا رہے ہیں۔
گیس کمپریسرکے استعمال کو روکنے کے لئے ضلعی انتظامیہ دفعہ 144 نافذ کرے تو گیس بحران پرقابوپایاجا سکتا ہے۔