مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے بری خبر، گیس بھی مہنگی کرنے کی تیاریاں

Published On 29 January,2021 08:57 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پنجاب، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد کے عوام گیس قیمت میں اضافے کے لئے، تیار ہو جائیں کیونکہ اوگرا نے سوئی نادرن کے لئے گیس 250 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے گیس قیمت میں اضافے کی یہ منظوری مالی سال 2018-19ء کے لئے دی ہے۔ اوگرا نے فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا ہے۔

اضافے کے بعد نئی اوسط قیمت 881 روپے 40 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر ہوگی۔ خیال رہے کہ گیس کی پرانی اوسط قیمت 631 روپے 41 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے سندھ اور بلوچستان کے عوام کے لئے بھی گیس قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ حکومت کو بھجوایا ہے۔
 

Advertisement