لاہور: (دنیا نیوز) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی منظوری کے بغیر ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز نے گیس کی قیمت بڑھا دی۔ ایل پی جی کی قیمت میں 20 روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا۔
ایل پی جی کی قیمت 90 سے بڑھ کے 110 روپے کلو ہو گئی ہے۔ گھریلو سلنڈر 200 روپے کمرشل سلنڈر 900روپے مہنگا ہو گیا ہے۔
اب گھریلو سیلنڈر 1062 کی جگہ 1298 روپے میں فروخت ہوگا۔ کمرشل سیلنڈر کی قیمت 4086 سے بڑھ کر 4994 روپے ہو گئی ہے۔
چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اضافے کی وجہ زمینی راستے سے ایل پی جی رسد کا کم ہونا ہے۔ آئندہ چوبیس گھنٹے میں قیمتیں مزید بڑھ جائیں گی۔ وزارت پٹرولیم اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرے۔